news
ڈاکٹر عارف علوی کی راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع
پشاور:
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے راہداری ضمانت کے حصول کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں آج ہی سماعت کی درخواست کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عارف علوی سابق صدر ہیں اور ان کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں۔ درخواست گزار عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے راہداری ضمانت فراہم کی جائے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سابق صدر آج صبح پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے پہنچے تھے۔