news
آرمی چیف: شہداء پاکستان کا فخر، دہشتگردی کے خاتمے کا عزم
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہر قسم کی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم فتنة الخوارج کے سہولت کاروں، مالی امداد دینے والوں اور کارروائیاں کرنے والوں کا تعاقب کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل سید عاصم منیر نے وانا جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا۔ آرمی چیف کو دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور سلامتی کی صورتحال کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف ان کے عزم اور کارروائیوں کی تعریف کی اور کہا کہ قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ پاک فوج دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم کیے ہوئے ہے اور ہم ملک میں پائیدار امن اور استحکام یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا عزم و حوصلہ قوم کی یکجہتی کا سنگ بنیاد ہیں۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان، جنہوں نے بھرپور بہادری اور بے لوث جذبے کا مظاہرہ کیا ہے، قوم کے ہیرو ہیں۔
news
گوگل کروم کا نیا اے آئی ٹول اسکیمز سے بچنے میں مددگار
دنیا کا سب سے مشہور براؤزر گوگل کروم ایک نئے اے آئی ٹول کے ساتھ تجربہ کر رہا ہے جو آن لائن فراڈیوں یعنی scams سے بچنے میں مدد فراہم کرے گا۔
یہ فیچر اس وقت ٹرائل کے مرحلے میں ہے۔ یہ ویب پیجز کا تجزیہ کرتا ہے اور یہ جانچتا ہے کہ آیا وہ مشکوک ہیں یا نہیں۔ یہ ٹول ڈیوائسز پر لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) نامی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔
اس فیچر کی سب سے پہلے اطلاع ایک چینل Leopeva64 نے دی، جو باقاعدگی سے ویب براؤزر کی نئی خصوصیات کو اجاگر کرتا ہے جو ٹرائل میں ہیں۔
Leopeva64 نے براؤزر میں ایک فلیگ دریافت کیا ہے جسے ‘کلائنٹ سائیڈ ڈیٹیکشن برانڈ اینڈ انٹینٹ فار اسکیم ڈیٹیکشن’ کے نام سے فعال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کروم کے تجرباتی براؤزر کینری کے تازہ ترین ورژن میں شامل ہے۔
یہ فلیگ کسی بھی ویب پیج کے مواد کی جانچ کرتا ہے اور یہ معلوم کرتا ہے کہ وہ کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور آیا یہ مواد ویب سائٹ کے مطلوبہ مقصد یا برانڈ کے مطابق ہے یا نہیں۔
news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس کی 2 سطحیں بحال
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی دو سطحیں بحال ہو گئی ہیں۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز بازارِ حصص میں 1871 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 111300 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعد میں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی ایک لاکھ 10 ہزار اور ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوئیں، اور 100 انڈیکس بڑھ کر 111862 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں