news

نو مئی کے ملزمان کو سزا، انصاف کی فراہمی کا اہم سنگ میل

Published

on

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو مئی جیسے بھیانک دن کے منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کیے بغیر یہ معاملہ ختم نہیں ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج سانحہ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، جبکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکہ اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف فراہم کیا جاتا۔ اس تاخیر نے ملزموں اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھا دیے ہیں، اور ایک تاریک دن کی مذمت کرنے سے بھی گریز کیا گیا، جس کی وجہ سے شہداء اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنا دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نو مئی ایک بڑا حادثہ تھا، اور یہ سزائیں ان لوگوں کو دی گئی ہیں جو اس منصوبے پر عمل درآمد کر رہے تھے۔ یہ سزائیں بہت پہلے سنائی جانی چاہیئں تھیں۔ ابھی تو جو کارکن قانون کے ہاتھوں میں آئے ہیں، ان کے گریبان تک پہنچنا ضروری ہے، کیونکہ جب تک قانون ان منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا، اس سلسلے کا اختتام نہیں ہوگا۔ ایسے عناصر وطن دشمنی کے حوصلے بڑھاتے رہیں گے۔

اسی حوالے سے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دیگر ملزمان کی سزاؤں کا اعلان بھی ان کے قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ 9 مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے، اور یہ سزائیں ان تمام لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں جو چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version