news

پی آئی اے کی نجکاری کے امور میں تیزی، جلد خوشخبری متوقع

Published

on

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے معاملات تیزی سے حل ہو رہے ہیں، اور جلد ہی اچھی خبر ملنے کی توقع ہے۔

وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد۔ یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز ایک خوش آئند اقدام ہے، یہ فلائٹ آپریشن اس ادارے کی نجکاری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اب لوگوں کو یہ یقین ہو چکا ہے کہ وہ یورپ کے لیے پی آئی اے کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ جلد ہی پی آئی اے کو برطانیہ اور امریکہ میں بھی آپریشنل کرنے کی خوشخبری ملے گی، پی آئی اے کی نجکاری میں حائل مختلف مسائل حل ہو چکے ہیں، اور اب تیزی سے مراحل طے کیے جائیں گے، پی آئی اے کی فروخت کے لیے آئی ایم ایف نے دو اہم مسائل کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ نئے جہازوں کی خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائے گا، اور پی آئی اے کے تمام نقصانات کو ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو کسی پرانی واجب الادا رقم کے بغیر فروخت کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اصلاحات کے بعد “انویسٹرز” کے لیے پی آئی اے کی خریداری زیادہ پرکشش ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version