news

پاکستان افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی ناکام – 4 ہلاک، سپاہی شہید

Published

on

ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں پاکستان افغانستان سرحد پر خوارج کے گروہ کی دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دراندازی کی کوشش 19 اور 20 دسمبر کی درمیانی شب کی گئی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی میں 4 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ جھڑپ کے دوران خیبر کے رہائشی، 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے یہ درخواست کی ہے کہ سرحد کے اطراف مؤثر بارڈر منیجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، اور امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ افغان عبوی حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے خوارج کو افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version