news
بشریٰ بی بی کا عدالت میں سرنڈر، 23 مقدمات میں ضمانت کی درخواست
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت تمام 23 مقدمات میں عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ وہ اپنے وکلا کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت اے ٹی سی میں پیش ہوئیں۔ خصوصی عدالت کے جج کے کمرہ عدالت میں پہنچنے پر بشری بی بی کی درخواست ضمانت کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز ہوا، اور ان کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک نے 23 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔ دریں اثناء، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے۔
دوران سماعت استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی تھی۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لیے درخواست پر سماعت کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس 2 میں آج بشریٰ بی بی کی پیشی تھی۔ وکلاء نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔ سپیشل ڈپٹی۔