news
سانحہ 9 مئی: ملٹری کورٹس کا فیصلہ، 25 مجرمان کو سزائیں
سانحہ 9 مئی کے مجرمان کو ملٹری کورٹس نے سزائیں سنا دیں۔ محمد عمران محبوب کو 10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔ فیلڈ جنرل مارشل کورٹ نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ سزائیں تمام شواہد اور جانچ پڑتال کے بعد سنائی گئی ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق، جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد حسان کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا ملی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، 9 مئی 2023ء کو قوم نے سیاسی طور پر بڑھکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاو گھیراو کے افسوسناک واقعات دیکھے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔