news

پیپلزپارٹی کا اجلاس: حکومتی مذاکرات، قانون سازی اور سیاسی حکمت عملی پر غور

Published

on

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلاول ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس میں پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، بلوچستان کے وزیراعلی میرسرفراز بگٹی اور پی پی پی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی روشنی میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آئندہ ہونے والی قانون سازی کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکاء نے وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف صوبوں کے ساتھ کی جانے والی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ شرکاء حکومت کے ساتھ اپنے رابطوں کو مزید تیز کریں تاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ان رابطوں کے مثبت نتائج پیش کیے جا سکیں۔

مزید برآں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز سے ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے بات چیت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version