news

پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری میں کمی، اسٹیٹ بینک کا غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا اعلان

Published

on


اسلام آباد: پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کی سرمایہ کاری میں مسلسل دوسرے سال کمی آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ٹیلی کام سیکٹر کی سرمایہ کاری 3 سال میں ڈیڑھ ارب سے 76 کروڑ ڈالر پر آ گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اتحادی حکومت کے مقابلے میں بھی کم ہو گئی ہے۔

مالی سال 2023-24 میں ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کم ہو کر 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہ گئی، جبکہ مالی سال 2022-23 میں یہ رقم 77 کروڑ ڈالرز تھی۔ مالی سال 2021-22 میں ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری ایک ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھی، اور مالی سال 2020-21 میں ٹیلی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھا۔

اس کے علاوہ، مالی سال 2019-20 میں ٹیلی سیکٹر میں سرمایہ کاری 1 ارب 14 کروڑ ڈالرز رہی۔

دوسری طرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نومبر 2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی، جبکہ نومبر 2023 میں یہ سرمایہ کاری 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 85 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version