news

ویرات کوہلی کا بھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہونے کا امکان

Published

on


بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ جلد اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ہمراہ بھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہو جائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے کچھ عرصے سے زیادہ تر وقت انگلینڈ میں گزارنا شروع کر دیا ہے اور وہ لندن میں اپنی جائیداد کے بھی مالک ہیں۔

ویرات کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما نے کرکٹر کی انگلینڈ منتقلی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویرات اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے لندن منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

کوچ کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنی زندگی میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کو بھی ترجیح دینا شروع کر دی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ انگلینڈ میں رہائش اختیار کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ویرات اور انوشکا لندن میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لیے وہاں وقت گزار رہے ہیں اور یہ فیصلہ ان کی فیملی اور پیشہ ورانہ زندگی کے توازن کو بہتر بنانے کی ایک کوشش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version