news

ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس: 6 ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

Published

on


سکھر کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام 6 ملزمان کو دو، دو بار عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے جج عبدالرحمٰن قاضی نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قتل اور دہشت گردی کے الزامات پر عمر قید جبکہ اسلحے کے الزام میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی۔

فیصلے کے مطابق ملزمان کو مجموعی طور پر دو، دو بار عمر قید اور 10، 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزائیں دی گئی ہیں۔ قتل کیس میں نامزد ملزمان حنیف بھٹو، سارنگ ٹوٹانی، مشتاق مہر، دریا خان جمالی، لطف جمالی اور الطاف جمالی دسمبر 2014ء سے سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

یہ فیصلہ عدالت نے 13 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، جبکہ کیس کی 450 سے زائد سماعتوں میں مجموعی طور پر 17 گواہان پیش کیے گئے۔ یاد رہے کہ 29 نومبر 2014ء کو ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو سکھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

مولانا راشد محمود سومرو کا ردِعمل
مرحوم کے بیٹے مولانا راشد محمود سومرو نے عدالت کی جانب سے دی گئی سزا پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

مولانا راشد نے مزید کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سزائے موت کے مطالبے کے لیے اپیل دائر کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version