news

پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

Published

on

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی و سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام سکول 20 دسمبر 2024 سے بند ہوں گے اور 13 جنوری 2025 کو دوبارہ کھلیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بھی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا۔

خیبرپختونخواہ میں بھی اسکولوں کے لیے طویل موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میدانی علاقوں میں اسکول 22 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ پہاڑی علاقوں کے اسکول 22 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک بند ہوں گے۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کے مطابق یہ فیصلہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا۔

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ صوبے کے سرد علاقوں کے اسکول 16 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک بند رہیں گے، جبکہ گرم علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2024 تک بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ پہاڑی علاقوں میں سخت سردی کی وجہ سے طویل تعطیلات دی جاتی ہیں، جبکہ میدانی علاقوں میں سردیوں کی چھٹیاں محدود مدت کے لیے ہوتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version