news

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں

Published

on

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمارا ون ڈے فارمیٹ میں اچھا ردھم رہا ہے، اور ہم اس کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی جو ٹی 20 سیریز میں شامل نہیں تھے، وہ اب ون ڈے اسکواڈ میں واپس آچکے ہیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ پہنچنے سے قبل آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی، جو ٹیم کے مورال کو مزید بلند کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ، قومی کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ سرفراز احمد نے اپنے پیغام میں عماد وسیم اور محمد عامر کو ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version