news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا، تاہم بعد ازاں تیزی دیکھی گئی۔
گزشتہ روز کی زبردست تیزی کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا، اور 100 انڈیکس میں 1247 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ اس کمی کے ساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 921 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
تاہم، بعد ازاں مارکیٹ میں مثبت رجحان آیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 423 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ اس تیزی کے ساتھ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 592 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔