news
پشاور ہائیکورٹ کا علی امین گنڈاپور کو گرفتاری سے روکنے کا حکم
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے رپورٹ پیش کی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے وزیراعلیٰ کو حفاظتی اور راہداری ضمانت دیتے ہوئے 16 جنوری تک گرفتاری سے روک دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں۔