news

سوات شانگلہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

Published

on

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے شانگلہ میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ شانگلہ کی تحصیل چکیسر کی حدود میں واقع گنانگر پولیس چوکی پر ہوا۔ دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور دستی بموں سے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

حملے میں شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او محمد حسن خان اور سپاہی نثار خان شامل ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں میں مرزا ارشد اقبال، سپاہی ارشد سمیت 4 اہلکار شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایک زخمی سپاہی کا تعلق میرہ سے بتایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version