news
پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے لگی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز شاندار تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریننگ کے دوران 100انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار 015 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اس شاندار کارکردگی کو ماہرین سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معیشت میں مثبت رجحانات کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
امریکی کرنسی:
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مسلسل کم ہو رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی مزید 12 پیسے کی کمی کے ساتھ 278.12 روپے سے کم ہو کر 278 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق، ڈالر کی قیمت میں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بحال ہوگا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ اور انٹربینک میں یہ مثبت رجحان معیشت کی بحالی کی امید کو مزید تقویت دیتا ہے