news

مختار احمد دوبارہ ایچ ای سی کے سربراہ مقرر

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی دوبارہ تقرری کی منظوری دے دی ہے ۔

یہ تقرری ایک سال کے لیے ہے جس کا اطلاق 30 جون سے ہوگا ۔ وزیر اعظم کے سکریٹری اسد روحانی نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تقرری کی منظوری سے آگاہ کردیا ہے ۔

خط کی ایک کاپی سیکرٹری وزارت تعلیم کو بھی ارسال کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت 29 جولائی کو ختم ہوئی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version