film

عمران اشرف اور طلحہ انجم کی فلم ’کٹر کراچی‘ کا ٹریلر جاری

Published

on


پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف جلد بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں، اس بار وہ ریپر طلحہ انجم کی ڈیبیو فلم کٹر کراچی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ حال ہی میں فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے، جس نے شائقین کو بے حد متاثر کیا ہے۔

’کٹر کراچی‘ ایک سنسنی خیز کرائم تھرلر ہے، جس کی کہانی کراچی کے تاریک اور حقیقت پسندانہ پہلوؤں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے مناظر میں روشنیوں کے شہر کی ثقافت اور روزمرہ زندگی کی عکاسی بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔ عمران اشرف اس فلم میں ایک خطرناک ’مافیا باس‘ کے کردار میں نظر آئیں گے، جو شہر پر اپنی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔

دوسری جانب طلحہ انجم اپنے کردار میں ایک ایسے شخص کے روپ میں دکھائی دیں گے جو اپنے مقام کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ فلم میں اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کردار بھی منفرد اور روایتی کرداروں سے مختلف ہے، جو کہانی کو ایک نیا رخ دیتا ہے۔

ٹریلر دیکھنے کے بعد مداحوں نے فلم کے پلاٹ کی شدت، کرداروں کی گہرائی اور کراچی کے حقیقی ماحول کی بہترین عکاسی کو سراہا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ فلم ایک منفرد تجربہ پیش کرے گی، جو پاکستانی سینما کے معیار کو مزید بلند کرے گی۔

یاد رہے کہ ’کٹر کراچی‘ 20 دسمبر 2024 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں عمران اشرف، طلحہ انجم، کنزہ ہاشمی اور سید جمیل سمیت دیگر نمایاں فنکار اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ مداح اس فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version