news

پاک فوج کے کامیاب آپریشنز: 43 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

Published

on


پاک فوج ملک بھر میں خوارج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، 9 دسمبر سے 13 دسمبر کے دوران بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران 43 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے لکی مروت میں 12 اور 13 دسمبر کو آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ اس کے علاوہ، 9 دسمبر کو خیبرپختونخواہ میں آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ بلوچستان کے موسیٰ خیل میں 13 دسمبر کی رات ہونے والی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ 9 دسمبر کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اب تک خیبرپختونخواہ میں 18 اور بلوچستان میں 25 دہشتگردوں کو کامیابی سے ہلاک کیا جا چکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشنز دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور امن کے قیام کیلئے جاری رہیں گے۔

سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وہ پرعزم ہیں اور خوارج عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ ان آپریشنز سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاک فوج ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے دن رات سرگرم عمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version