news

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، 16 دسمبر سے نئی قیمتیں نافذ

Published

on

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، جس کا اطلاق 16 دسمبر سے متوقع ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں مزید ڈھائی روپے کا اضافہ کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی خام تیل اور برٹش برینٹ کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 68.05 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ برٹش برینٹ کی قیمت 71.85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 252.10 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258.43 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔ 15 دسمبر کو حکومت پیٹرولیم کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کے مطابق 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک نئی قیمتیں نافذ ہوں گی۔

اگرچہ اوگرا نے ابھی تک فنانس ڈویژن کو سمری نہیں بھیجی، لیکن رپورٹس کے مطابق آئندہ چند دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی جائے گی۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کے سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد سامنے آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version