music
میگھن ٹرینر نے بوٹوکس کی وجہ سے مسکرانے میں مشکلات کا سامنا کیا
امریکی گلوکارہ میگھن ٹرینر نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بوٹوکس کی وجہ سے انہیں مسکرانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ 30 سالہ گلوکارہ نے بتایا کہ انہیں کسی نے اس عمل کے بارے میں خبردار نہیں کیا تھا۔ میگھن نے کہا کہ انہوں نے جو چیز کرائی وہ “لِپ فِلپ” کہلاتی ہے، جو کہ ان کے ہونٹوں کو بہتر بنانے کا طریقہ تھا۔
گلوکارہ میگھن ٹرینرنے مزید کہا کہ انہیں کہا گیا تھا کہ یہ طریقہ ہر کسی کو پسند آتا ہے اور وہ اپنے چھوٹے ہونٹوں کو پسند کریں گی، لیکن جب یہ عمل مکمل ہوا تو انہیں شدید مایوسی ہوئی کیونکہ اس کے بعد وہ مسکرا نہیں پا رہی تھیں۔ ان کے مطابق یہ سب سے تکلیف دہ تجربہ تھا، کیونکہ بوٹوکس کے اثرات کی وجہ سے ان کے چہرے کی حرکات میں رکاوٹ آ گئی تھی۔
یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ میگھن ٹرینر نے پلاسٹک سرجری کے حوالے سے بات کی ہو، اس سے پہلے بھی ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے بوٹوکس کرانے کا اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مستقبل میں مزید پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
میگھن ٹرینر کا یہ اعتراف اس بات کا غماز ہے کہ شوبز میں آئے دن جمالیاتی تبدیلیاں اور پلاسٹک سرجری کے فیصلے فنکاروں کی زندگیوں پر کس طرح اثرانداز ہوتے ہیں۔