news

وفاقی وزیر اویس لغاری کا مریم نواز کو بجلی کے بقایاجات پر خط

Published

on

وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر بجلی کے بقایاجات کی وصولی کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حکومتِ پنجاب پر مختلف بجلی کمپنیوں کے 38 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات ہیں۔

خط کے مطابق پنجاب حکومت پر لیسکو کے 17 ارب 27 کروڑ روپے، گیپکو کے 2 ارب 84 کروڑ روپے، فیسکو کے 5 ارب 5 کروڑ روپے، آئیسکو کے 2 ارب 93 کروڑ روپے، اور میپکو کے 9 ارب 90 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

اویس لغاری نے خط میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے وزیرِ اعظم کی ہدایت پر بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے لیے مہم شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ پاور ڈویژن نے بجلی کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کا بھی آغاز کیا ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کمپنیوں کے مالی مسائل کو حل کرنے کے لیے بقایاجات کی فوری ادائیگی ضروری ہے، تاکہ پاور سیکٹر کی بہتری کے اقدامات مؤثر طریقے سے جاری رکھے جا سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version