news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

Published

on

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کو عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں 1196 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 110093 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کے بعد 1545 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 110442 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرچکا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version