news

پاکستان نے موبائل فون صارفین سے 5 سال میں 3 کھرب 38 ارب روپے ٹیکس وصول کیا

Published

on

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے موبائل فون صارفین سے پانچ سال کے دوران 3 کھرب 38 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا، جس میں موبائل صارفین سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ وزارت خزانہ نے ایوان میں بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران موبائل صارفین سے 3 کھرب 38 ارب روپے وصول کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق، 2020 میں 50 ارب، 2021 میں 55 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے۔ 2022 میں فون بیلنس پر 61 ارب، 2023 میں 80 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جب کہ مالی سال 2024 کے دوران 92 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں وصول کرنے کا تخمینہ لگایا گیا۔

وزارت خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2025 میں برآمدات 33 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ ترسیلات زر 33 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، آئی ٹی سیکٹر میں 8.5 ارب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے اور رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات 4 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی دوران ایوان میں سی پیک منصوبوں کے تحت رقوم وصولی کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں، جس کے مطابق پاکستان نے چینی حکومت سے سی پیک کی مد میں 25 ارب ڈالر وصول کیے ہیں۔ چین کے تعاون سے 24 ارب ڈالر کی لاگت سے 43 منصوبے مکمل کر لیے گئے اور 8 منصوبوں پر 75 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی لاگت سے کام جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version