news
بلیوں میں نارنجی رنگ کا راز جینیاتی تحقیق سے کھلا
ساٹھ سال کی جستجو کے بعد، جینیاتی ماہرین نے بالآخر بلیوں میں نارنجی رنگ کے پیچھے کی وجہ دریافت کرلی۔ محققین نے یہ پایا کہ بلیوں میں نارنجی رنگ کے بال بلی کے جینوم میں پروٹین کوڈنگ کے بغیر حصے میں ڈی این اے کا غائب ہونا نتیجہ ہے۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے جینیاتی ماہر، گریگ باریش نے کہا کہ یہ ایک ایسا جینیاتی راز تھا جو اب تک معمہ بنا ہوا تھا۔ گریگ اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا کہ بلیوں کی جلد کے خلیے Arhgap36 نامی جین کے ذریعے آر این اے کا اظہار 13 گنا زیادہ کرتے ہیں، جو نارنجی رنگ کو جنم دیتا ہے۔
محققین تحقیق کے دوران توقع کر رہے تھے کہ Arhgap36 جین تبدیل ہو چکا ہو گا، لیکن وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ یہ دراصل Arhgap36 جین سے پہلے کی ترتیب میں جین کے حذف ہونے کی وجہ سے ہے، جس سے باقی جینز کے اظہار پر اثر پڑا ہے۔
اس کے علاوہ، یہ تبدیل شدہ جین بلی کے X کروموسوم پر واقع ہوتا ہے، جس کی وجہ سے نارنجی رنگ جنسوں کے درمیان مختلف نظر آتا ہے۔ زیادہ تر نارنجی بلیاں نر ہوتی ہیں، جبکہ کچھ نارنجی، سفید یا کالی کھال والی بلیاں مادہ بھی ہوتی ہیں۔