news

چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات

Published

on

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹاپ حکام دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، اور ذرائع کے مطابق بیشتر معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس کے جواب میں پی سی بی نے سخت موقف اپنایا اور پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولہ پیش کیا، جس کے تحت آئندہ تین سالوں کے دوران دونوں ممالک کی ٹیمیں یو اے ای میں اپنے میچز کھیلیں گی۔

ابتدا میں بھارتی بورڈ نے اعتراضات اٹھائے، تاہم زیادہ تر شرائط مان لی گئیں۔ کچھ نکات پر تاحال ڈیڈ لاک موجود ہے، جس کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری نہیں ہوسکا۔ تاہم پس پردہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

پی سی بی کے سابق سی او او سلمان نصیر اور موجودہ سی او او سمیر سید گزشتہ کئی دنوں سے دبئی میں آئی سی سی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ بھارتی بورڈ کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، بلکہ آئی سی سی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی ٹیم کی غیر موجودگی سے ممکنہ مالی نقصان کی تلافی کے لیے تجاویز پیش کی تھیں، جن پر اب معاملات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ رواں ہفتے کسی حتمی اعلان کا امکان ہے، جبکہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹنگ اور دیگر انتظامات جلد مکمل کرنا چاہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version