news

فواد چوہدری کا قومی حکومت کی تجویز اور سیاسی بحران پر تجزیہ

Published

on

سابق وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کی سیاست کو مسائل سے نکالنا ہے یا مزید مشکلات میں دھکیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوشش میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوچکی ہے، جبکہ ملک تاریخ کے بدترین سیاسی، انتظامی اور عدالتی بحران کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف کیسز کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، مگر عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف چلنے والے کیسز میں شفافیت کا فقدان ہے۔ ان کے مطابق، گزشتہ دو سالوں میں سیاسی تلخیاں بڑھی ہیں، اور سیاسی جماعتوں کو ختم کرنے کی کوششوں نے ملک کو منجدھار میں دھکیل دیا ہے۔

فواد چوہدری نے تجویز دی کہ قومی حکومت بنائی جائے تاکہ سیاسی درجہ حرارت کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری، عمران خان، اور فضل الرحمان جیسے رہنماؤں سے وزیراعظم کے لیے نام مانگے جائیں، اور ایک سال کے لیے قومی حکومت بنائی جائے تاکہ انتخابات کا عمل 9 مہینے میں مکمل کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے بجائے اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں تاکہ سیاسی بحران کا حل نکالا جا سکے۔ فواد چوہدری کے مطابق، یہ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کی بات کرتی ہیں اور ان کے ہاتھوں میں بندوق نہیں ہے، اس لیے ان کے درمیان مکالمہ ضروری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version