news

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا

Published

on

آئی ایس آئی کے سابقہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو باضابطہ طور پر چار شیٹ کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق سابقہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کاروائی کا آغاز کیا گیا ان کے خلاف کی جانے والی کاروائی کا آغاز 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کیا گیا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ دیا گیا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ چارجز ان درج ذیل وجوہات کی بنا پر لگائے گئے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا آفیشل سکریٹ ایکٹ کے خلاف ورزیاں کرنا ریاست کے تحفظ اور مفادات کو نقصان پہنچانا اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط انداز میں استعمال کرنا اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا وغیرہ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسے پرتشدد اور بدامنی پیدا کرنے کے متعدد واقعات میں جو کہ نو مئی سے جڑے ہیں وہ بھی شامل تفتیش ہیں نیز ان متعدد پرتشدد واقعات کے اندر مذموم سیاسی عناصر ایماء اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش کی گئی ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق بھی دیے جا رہے ہیں
یاد رہے کہ پاک فوج کے انٹر سروسز انٹیلیجنس آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو 12 اگست کو فوجی تحویل میں لیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version