news

غیر قانونی طور پر اسلام آباد میں مقیم افراد کو مزید رہنے کی اجازت نہیں  

Published

on

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر اسلام آباد میں مقیم افراد کو رہنے نہیں دیا جائےگا
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو اسلام آباد میں رہنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات کے اندر دونوں ممالک کی طرف سے دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا دوران گفتگو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی بات کی گئی نیٹلی بیکر نے چیمپینز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے دلخراش واقعے پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے حوالے سے بھی تعزیت کی
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قانونی دستاویزات رکھنے والے کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد سے نہیں نکالا جائے گا البتہ ایسے غیر ملکی افراد جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں انہیں کسی صورت بھی دارلحکومت میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید ترین سہولیات سے مزین ادارہ بنانا چاہتے ہیں اور ہم ایف آئی اے اصلاحات کے حوالے سے معاونت کرنے پر امریکہ کے شکر گزار ہیں اور ان کا خیر مقدم کرتے ہیں
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون کا نفاذ کرنے والے اداروں کی اہلیت اور استعداد کار کو بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے سول آرمڈ فورسز کو جدید ترین سہولیات اور آلات سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version