news

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء نہیں لا سکتے، ایف بی آر

Published

on

ایف بی آر نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے حوالے سے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے باہر سے آنے والے 1200 ڈالر سے زائد قیمت کی اشیا اپنے ساتھ نہیں لا سکتے
ایف بی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والی مسافر اپنے ساتھ ایسی اشیاء جو کہ کمرشل ہیں انہیں ایک مخصوص حد کے اندر ہی لا سکتے ہیں
بیرون ممالک سے پاکستان میں آنے والے مسافروں کے لیے سامان خصوصا موبائل کی تعداد کو محدود کر دیا گیا ہے
ایف بی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر سامان خصوصا موبائل مقررہ حد سے تجاوز کرے گا تو وہ ایئرپورٹ پر ضبط کر لیا جائے گا
ایف بی آر کی طرف سے بیگج سکیم کے تحت بیرونی ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے سامان اور اشیاء کو کمرشل مقدار میں لانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ایف بی آر کے مطابق 1200 ڈالر سے زائد مالیت کا سامان کمرشل ٹریڈنگ تصور ہوگا
ایف بی آر نے بیگج رولز 2006 میں ترمیمی مسودہ تیار کر کے جاری کر دیا ہے تاکہ اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز حاصل کی جا سکیں
ایف بی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ رولز کے متعلق سات دن کے اندر اندر اپنی تجاویز اور قیمتی آرا پیش کی جا سکتی ہیں
مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز اور آراء قابل قبول نہیں ہوں گی
1200 ڈالرز سے زائد مالیت کی اشیا مسافروں سے ضبط کر لی جائیں گی اور یہ اشیا ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود بھی واپس نہیں کی جائیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version