drama
برقع کے باوجود پہچان لی جاتی ہوں، مائرہ خان
پاکستانی سپر سٹار مائرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ اکثر و بیشتر پاکستان کے بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں شاپنگ کرتی ہیں
انہوں نے کہا کہ میں اکثر بازار میں برقع پہن کر جاتی ہوں تاہم پھر بھی میرے چاہنے والے اور میرے مداح مجھے میری اواز سے پہچان لیتے ہیں
آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہونے والی 17 ویں عالمی اردو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے مائرہ نے کہا کہ میرے مداح مجھے میری آواز سے پہچان لیتے ہیں
ظاہر ہے بازار جا کر بات چیت تو کرنی ہی پڑتی ہے ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ میں بازار میں گھوموں اور بالکل خاموش رہوں
میں جب بولتی ہوں تو برقعے میں ہونے کے باوجود میرے فین مجھے پہچان لیتے ہیں اور کہتے ہیں اپ مائرہ ہیں نا میں انکار کرتی رہتی ہوں مگر پھر بھی پکڑی جاتی ہوں
میرے لیے یہ میرے مداحوں کی محبت اور احساس ہے کہ وہ مجھے اتنا چاہتے ہو اور پہچانتے ہیں