news
زمین پر پانی کی موجودگی: دمدار ستاروں کا کردار
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ زمین کی ابتدا میں ممکنہ طور پر دمدار ستارے ہی پانی کی موجودگی کا باعث بنے
تقریباً ساڑھے چار ارب سال پہلے جب دنیا کا آغاز ہوا تو اس زمین پر کچھ پانی گیس اور دھول وغیرہ موجود تھی گو کہ یہ پانی بڑی مقدار میں سورج کی تپش کے باعث بخارات بن کر فضا میں تحلیل ہو گیا تا ہم زمین پر اب بھی اتنی مقدار میں پانی موجود ہے جو کہ انسانوں کے استعمال میں بے دریغ آرہا ہے یہی سوال ہمیشہ سے سائنس دانوں کے لیے الجھن کا باعث رہا ہے
ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے
کہ پانی کی کچھ مقدار والکینک بخارات کے بارش بننے کی صورت میں سامنے آئی ہے
حالیہ نئے سامنے آنے والی شواہد کی روشنی میں زمین کے سمندر کا بڑا حصہ زمین سے ٹکرانے والے سیاروں جس میں ممکنہ طور پر دمدار ستارے شامل ہیں پر موجود برف اور معدنیات سے آیا ہے
مشتری فیملی سے تعلق رکھنے والے دمدار سیارچے جو کہ سیارے کی کشش ثقل سے کنٹرول ہوتے ہیں جب اس کی پیمائش کی گئی تو وہاں پر موجود پانی اور زمین کے پانی کے درمیان ایک مضبوط تعلق نظر آیا
ناسا کا کہنا ہے کہ سائنس دانوں کو علم ہے کہ مشتری فیملی کے دمدار ستارے 67 پی جو کہ پہلا دمدار ستارہ ہے جس کے گرد زمین سے بھیجے گئے روبوٹک سپیس کرافٹ نے چکر لگایا اور اس پر اترا بھی وہاں پر موجود سالماتی ساخت زمینی سمندر کے پانی کی طرح سے ہے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ زمین پر آنے والا پانی کا بشتر حصہ وہیں سے آیا ہے