news
ہتھیلی کے سائز کا تھری ڈی پرنٹر متعارف
سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں روز بروز نت نی ہوتی ہوئی ترقی نے حیرت اور آسانیوں کے نئے باب کھول دیے ہیں
سائنس اور ٹیکنالوجی کہ میدان میں حالیہ طور پر انجینیئرز نے ایک ایسا تھری ڈی پرنٹر متعارف کروایا ہے جو انسانی ہاتھ کے سائز کا ہے اس چند ملی میٹر پر مشتمل تھری ڈی پرنٹر کوحسب ضرورت اشیا تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا تھری ڈی پرنٹر جو کہ صرف چند ملی میٹر کا ہے حسب ضرورت اشیاء تیار کرنے کا ایک بالکل منفرد اور آسان طریقہ پیش کرتا ہے
سائنس دانوں نے اس لائٹ ویٹ پرنٹر کے حوالے سے سائنس اینڈ پبلی کیشنز نامی جریدے میں کہا ہے کہ یہ انتہائی چھوٹا پرنٹر ہے جو کہ بھاری ٹیبل ٹاپ تھری ڈی پرنٹر جس کے اندر بڑے حصے حرکت پذیر ہوتے ہیں کہ مقابلے میں ایک چھوٹی چپ پر اینٹینا کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتا ہے تاکہ لیزر کی مدد سے ریزن تھری جہتی پرنٹر تیار ہو سکے
یہ ریزن صرف چند سیکنڈ کے اندر سامنے نظر آنے والی روشنی کی موجودگی میں صرف سیکنڈز کے اندر سخت اور حسب ضرورت شکلوں میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اس طرح تھری ڈی پرنٹ تیار ہو جاتا ہے
ایم آئی ٹی میں الیکٹریکل انجینیئر جیلینانوٹاروس کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم مکمل طور پر اس بات کو واضح کرتا ہے کہ تھری ڈی پرنٹر اصل میں کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے
یہ ایک بڑے باکس کی بجائے جو کہ لیب میں بینچ پر بیٹھ کر اشیا تیار کرتا ہے ایک بالکل چھوٹی سی ایسی چیز ہے جو ہاتھ میں پکڑی جا سکتی ہے اور پور ٹیبل بھی ہوتی ہے