news

چینی کمپنی کے پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات بنانے کے پلانٹ کا معاہدہ طے پا گیا

Published

on

چینی کمپنی کی طرف سے صوبہ پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگایا جائے گا
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چین کے دورہ کے دوران دارالحکومت بیجنگ میں کاشت کاروں اور زراعت کو ترقی دینے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس کے مطابق چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی
ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک ہوئیں اور انہوں نے اے آئی فورس ٹیک کے بانی ڈاکٹر ہان اور سی ای او سے بھی ملاقات کی اور صوبے میں جدید زرعی آلات کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے بہراور جدید زرعی حالات کا معائنہ کرتے ہوئے صوبے میں ایگریکلچر سیکٹر کے اندر روبوٹک مشینری اور ٹولز متعارف کروانے کے عزم کا اظہار کیا
اپنی گفتگو کے دوران مریم نواز شریف نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے مزین کرنا اور کاشتکاروں کو خوشحال بنانا ہمارا اولین فرض ہے اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں روبوٹک ذرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ شروع کرنے جا رہی ہے اس حوالے سے اے آئی فورس ٹیک کا وفد بہت جلد پنجاب کا دورہ کرے گا
یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دورہ چین کے لیے بیجنگ گئی ہیں جہاں ان کا پرتباک خیر مقدم بھی کیا گیا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے چھ عہدے دار اور پاکستانی سفیر نے ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا
دورے کے دوران سینیٹر پرویز رشید، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، بلال اکبر ،عاشق کرمانی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے
اپنے اس آٹھ روزہ دورے میں وزیراعلی مریم نواز شریف چین کے ہسپتال سکول اور دیگر اداروں کے دورے اور ملاقاتیں بھی کریں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version