news
دوران حج وفات پر لواحقین کو 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے
وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری حج سکیم کے حوالے سے اہم اعلان جاری کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج سکیم میں پیر اور منگل یعنی حج سکیم کے داخلے کے اخری دو دنوں میں نامزد بینکوں کے اندر حج درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں
واضح رہے کہ اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں گزشتہ روز حج درخواستوں کے حوالے سے تازہ ترین اطلاع دیتے ہوئے ترجمان میں مذہبی امور نے کہا درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں بھی شمولیت اختیار کر سکتے ہیں ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ روپے دے کر شامل ہوا جا سکتا ہے جبکہ دوسری قسط چار لاکھ بشمول دیگر اضافی سہولیات کی ہوگی اور یہ رقم قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر جمع کروانی ہوگی جبکہ بقیہ رقم 10 فروری گتک جمع کروانا لازم ہے
نیز سمندر پار پاکستانی اپنے پاکستان میں رہنے والے عزیز و اقارب کو حج سپانسر بھی کر سکتے ہیں
واضح رہے کہ اس سال حج کوٹا ایک لاکھ 80 ہزار ہے جبکہ سرکاری حاجیوں کی تعداد 89 ہزار 500 ہو چکی ہے 2000افراد پر مشتمل ایک گروپ ہوگا واضح رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز 18 نومبر سے ہو چکا ہے
اس سال حج کے لیے 12 سال سے کم عمر بچے ساتھ نہیں جا سکتے سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار سے لے کر 11 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رہنے کی توقع ہے دیگر اضافی سہولیات میں قربانی کی رقم 55 ہزار روپے بھی شامل کر دی گئی ہے
سرکاری سپانسر شپ سکیم پہلے آئیے پہلے پائیے کے مطابق قرعہ اندازی سے مستثنی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے نئی حج پالیسی میں حج کے اخراجات اقساط میں جمع کروانے کا اپشن بھی موجود ہے نیز اگر کوئی حاجی دوران حج وفات پا جاتا ہے تو اس کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ حج آپریشن کو مزید بہتر اور آسان بنایا جائے روایتی لانگ پیکج 38 سے 42 دن کا جبکہ مختصر حج پیکج 20 سے 25 دن کا ہے مہنگائی میں اضافے کے باوجود حج کے اخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہمیں ریفنڈ ملتا ہے ہم گزشتہ سال کے حاجیوں کو ایک لاکھ روپے واپس دیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ اور کینیڈا سے حج بہت مہنگا پڑتا ہے اس لیے اوورسیز حاجیوں کے کوٹے میں اگر سیٹیں بچ جاتی ہیں تو وہ کوٹا سرکاری حاجیوں کو دے دیا جائے گا نیز ڈالر کے حوالے سے سٹیٹ بینک سے بھی بات کر لی گئی ہے