drama
میں نے خود کو میڈیکل سائنس کے لیے عطیہ کر دیاآدتیا پنچولی
اداکار آدتیا پنجولی نے خود کو میڈیکل سائنس کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اس لیے کیا تاکہ وہ تحقیق کے لیے طب کے میدان میں مددگار ثابت ہو سکیں
90 کی دہائی میں اکشے کمار اجے دیوگن جب شہرت کی بلندیوں پر تھے اسی وقت ان کے درمیان ایک ایسا شخص موجود تھا جو آدتیا پنجولی کے نام سے جانا جاتا ہے بالی وڈ کا یہ پسندیدہ فنکار 1965 میں پیدا ہوا اور فلم سیلاب یاد رکھے گی دنیا چور اور چاند آتش جنگ اور ساتھی جیسی اہم فلموں میں ادا کاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی
آدتیا نے اپنے جسم کو سائنسی مقاصد کے لیے پیش کر کے صحت کے حوالے سے تعلیم اور طب کے میدان میں اپنا کردار ادا کر دیا ہے
انہوں نے اپنے اس فیصلے کا انکشاف بھی کیا ہے کہ وہ تیرہ دسمبر کو آن لائن گولڈ ایوارڈ تقریب میں اپنی اس خواہش کا باضابطہ اعلان کریں گے
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ اس کار خیر کے پیچھے بڑے نیک مقاصد کار فرما ہیں
انہوں نے کہا کہ فلموں میں تو ہم خود کو ہیرو ظاہر کر دیتے ہیں لیکن اصل ہیرو وہ ہے جو لوگوں کے لیے خیر اور بھلائی کا باعث بنے اور اپنے معاشرے کو کچھ ایسا دے جو آنے والوں کے لیے ترقی جدت اور تحقیق کی نئ راہیں کھولے
ڈاکٹر شیر راجو منوانی نے پنچولی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑی ہمت اور ہمدردانہ جذبے کا کام ہے