news
رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری
وزیراعظم پاکستان کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دیے گئے ہیں
گجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرا گل نواز نے یہ حکم جاری کیا ہے کہ انہیں 12 دسمبر تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے
رانا ثنا اللہ کے خلاف سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ میں درج مقدمہ عدالت میں سماعت کے لیے پیش کیا گیا مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو گجرانوالہ میں پی ایم ڈی کے جلسے کے روز درج کروایا گیا تھا
ایف آئی آر کے مطابق رانا ثنا اللہ پر الزام ہے کہ انہوں نے
کنٹینرز ہٹاے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھائی ہے
مقدمے کے اندر خرم دستگیر عمران خالد سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں
واضح رہے کہ پولیس نے رانا ثنا اللہ کے حوالے سے مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کروایا تھا
اور پولیس نے رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی تھی
جس پر عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو عدالت میں طلب کر لیا تھا اور رانا ثنا اللہ عدالت میں طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضر رہے اس لیے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دیے گئے ہیں