news

بیٹریز سکریپ کی آڑ میں بیٹریز سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Published

on

کسٹمز والوں نے بیٹری سکریپ کا بہانہ کرتے ہوئے قابل استعمال بیٹریز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے آٹھ کنٹینرز کو سکریپ کنٹینرز کہہ کر گرین چینل سے کلیر کروا لیا گیا اور جب کنٹینر ٹرمینل سے وہ چیک ہو کر باہر نکلے تو پتہ چلا کہ بندرگاہ کے باہر یہ چھ ہزار 748 ایسی بیٹریز پر مشتمل ہیں جو کہ بالکل قابل استعمال ہیں
کسٹمز کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یبٹریز کی جانچ پڑتال کے بعد یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ برامد کی گئی بیٹریاں سکریپ نہیں بلکہ بالکل درست اور کارآمد ہیں
ذرائع کے مطابق برآمد کرنے والی کمپنی نے بیٹریز کو بیٹریز سکریپ ظاہر کرتے ہوئے کلیئر کروانے کی ناجائز کوشش کی تاہم امپورٹر اور کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version