news

سنگجانی بیٹھ جائیں اور عمران خان کو رہا کر دیں بیرسٹر گوہر کو حکومتی عندیہ

Published

on

پانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بیرسٹر گوہر کو کہا گیا تھا کہ سنگجانی میں بیٹھ جائیں اور بانی پی ٹی آئی کو رہائی دے دیں
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت بھی دباؤ کا شکار ہو گئی اور لوگ احتجاج کے لیے آنا شروع ہو گئے اور حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلا لیا
علیمہ بی بی نے کہا کہ حکومت نے دباؤ کے اندر آ کر بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا حکومت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 20 دن کے اندر رہائی دےدی جائے
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ کیسز ٹرائل کے اندر لائیں جب ٹرائل شروع ہوں گے تو لوگوں کی زندگیوں کے بہت سے سال ضائع ہونے سے بچ جائیں گے
انہوں نے کہا کہ آج تین چار مقدمات کی پیشی تھی جناح ہاوس کا ٹرائل شروع نہیں کیا جا رہا ہم ضمانت نہیں چاہتے ہم نو مئی کا ٹرائل شروع کروانا چاہتے ہیں
علیمہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پروسیکیوٹر کے پاس شواہد تو موجود نہیں ہے ٹرائل میں شرمندگی سے بچنے کے لیے پریشان کیا جا رہا ہے اس طرح لوگوں کا ڈیڑھ سال کا عرصہ ضائع اور برباد کیا گیا ہمارے خلاف پانچ اکتوبر کے مقدمے میں کیا ہوا کسی کو نہیں پتہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version