news

سانحہ نو مئی پر جوڈیشل کمیشن تشکیل،آٹھ فروری انتخابات دھاندلی تحقیقات پر درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

Published

on

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے اور 8 فروری عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں، آئینی بینچ کمیٹی نے آئندہ ہفتے کیلئے اہم مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر کر دئیے ہیں، سپریم کوٹ نے 9 مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
عمران خان نے 9 مئی سانحہ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے۔سپریم کورٹ میں انتخابی دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 11 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرےگا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 9 مئی فسادات میں ملوث افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے کی بھی سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین خان کی زیر سربراہی سات رکنی آئینی بینچ 9 دسمبر کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔
سپریم کورٹ آئینی بینچ کمیٹی نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے۔آئینی بینچ کمیٹی کی طرف سے جاری کاز لسٹ کے مطابق آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں سویلین کے ملٹری کورٹ ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی کی ہے۔
دریں اثناء سپریم کورٹ نے مٹھی ہسپتال سندھ میں بچوں کی اموات کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ 9 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کا سات رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو 1178 ٹیکس مقدمات پر اپنی سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی آئینی بینچ 1993 سے زیر التوا فون ٹیپنگ کیس کی سماعت 11دسمبر کو کرے گا۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو کو نوٹس بھی جاری کر دئیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version