خاص رپورٹ
میجر شبیر شریف شہید کا تریپن واں یوم شہادت
آج میجر شبیر شریف شہید کا 53 واں یوم شہادت انتہائی طعقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں مہمان خصوصی جی او سی لاہور میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
میجر شبیر شریف شہید کے یونٹ کے غازیوں اور ان کی بہن نے بھی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، وہاں پر موجود تمام افراد نے فاتحہ خوانی کی اور قوم کے اس بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کیا
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی بھی پیش کی
میجر شبیر شریف ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سینٹ انتھونی ہائی سکول، لاہور سے او لیول کیا جس کے بعد انہوں نے مزید تعلیم کے لیے گورنمنٹ کالج، لاہور میں داخلہ لیا لیکن تعلیم مکمل کرنے سے قبل انہیں پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول میں داخلہ لینے کی پیشکش کی گئی۔
شریف کا ملٹری اکیڈمی میں شاندار قیام رہا اور انہیں پاسنگ آؤٹ پر باوقار ‘سوارڈ آف آنر’ دیا گیا۔
وہ 03 دسمبر 1971 کو FFR کے کمپنی کمانڈر کے طور پر ہیڈ سلیمانکی بارڈر پر تعینات ہوئے جہاں انہوں نے دشمن کے فوجیوں اور ٹینکوں کو بے مثال نقصان پہنچایا اور 06 دسمبر 1971 کو جام شہادت نوش کیا۔