news

رواں سال نومبر گزشتہ 64 برس میں گرم ترین مہینہ، محکمہ موسمیات

Published

on

نومبر 2024 کو پاکستان کی 64 سالہ موسمی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا گیا ہے ، ملک میں رات کے ریکارڈ کیے درجہ حرارت 64برس میں اب تک کے زائد ترین درجہ حررات رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری نومبر کے موسمی خلاصے کے مطابق ملک میں نومبر کے دوران درجہ حرارت معمول کے اوسط درجہ حرارت سے 2.89 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیے گئےہیں، نومبر میں ملک کا درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس ماہ کے عرصہ کے دوران گذشتہ 64 سالوں میں اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق نومبر میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ملک میں دن کے اوقات میں بھی درجہ حرارت معمول کے اوسط سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا ہے، نومبر میں دن کا اوسط درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ درجہ حرارت 64 سالہ موسمی تاریخ میں دوسرے بلند ترین درجہ حرارت پر رہے، نومبر میں دن کے وقت معمول کا اوسط درجہ حرارت 25.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ملک میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت معمول کے اوسط سے صرف 4 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے جبکہ رات کا درجہ حرارت 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ درجہ حرارت 64 سالوں میں اب تک کے زائد ترین رات کا درجہ حرارت رہا ہے، رات کے معمول کے اوسط درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 نومبر کو تربت میں 41 ڈگری سینٹی درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جبکہ نومبر میں مٹھی ملک کا گرم ترین علاقہ رہا۔

28 نومبر کو اسکردو میں منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کا سرد ترین مقام اسکردو رہا تھا۔ نومبر میں اسکردو میں درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

نومبر میں ملک میں بارشیں معمول کے اوسط کے قریب رہیں۔ 30 نومبر کو خضدار میں 54.3 ملی میٹر بارش کے ساتھ ایک دن میں ہونے والی زائد ترین بارش شمارہوئی، نومبر میں دیرزائد ترین بارش ریکارڈ کرنے والا علاقہ رہا، دیر میں 110 ملی میٹر ہی بارش ریکارڈ ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version