news
لاہور اور قرب و جوار کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
لاہور اور گجرات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوے۔
زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کھاریاں کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی تھا
تفصیلات کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت5.2 اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی
البتہ پاکستانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر بتائی گئی
زلزلے کا بنیادی مرکز کھاریاں کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا تاہم فی الحال کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے
لاہور اور گجرات کے علاوہ خانیوال چیچہ وطنی بھلوال چنیوٹ حافظ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے
علاوہ ازیں وزیر آباد سرائے عالمگیر پھالیہ پتوکی سلانولی جلال پور جٹیاں کالا باغ اور سوہاہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے
زلزلہ محسوس ہونے پر لوگ گھروں دفاتر اور دیگر مقامات سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا