news
لائف سٹائل اور موت کی پیشن گوئی کرنے والی نئی ایپ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی روز بروز ترقی کے دوران اب ماہرین نے ایک نیا اے آئی ماڈل پیش کیا ہےجو موت کی پیشن گوئی کرنے کے بھی قابل ہے۔
ڈیتھ کلاک ایک اختراعی ایپ ہے جو اے آئی کے ذریعے صارفین کو ان کی متوقع زندگی کے حوالے سے پیش گوئی کرتی ہے۔
سینسر ٹاور کے مطابق ایپ کو جولائی میں لانچ کیا گیا اور تھوڑے ہی عرصے میں صارفین نے 125,000 سے زیادہ ڈاؤن لوڈز کیے۔ ‘ڈیتھ کلاک’ ایپ 1,200 متوقع عمر پر مبنی مطالعات کو استعمال کرتی ہے جس میں تقریباً 53 ملین شرکاء کا ڈیٹا موجود ہے۔
ورزش، خوراک، نیند اور تناؤ کی سطح جیسے عوامل کا تجزیہ کرنے کے بعد ایپ زیادہ درست پیشین گوئیاں فراہم کرتی ہے۔ ایپ روایتی پیشن گوئی کرنے والے دیگر اے آئی ماڈلز سے بھی زیادہ درست ہونے کی دعویدار ہے۔
اس کے علاوہ یہ ان عادات کو بھی تجویز کرتی ہے جو آپ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ مثلا اے آئی کو پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کے پاس نیند کی کمی ہے تو یہ آپ کے نیند کے اوقات کو بہتر بنانے کے لیے کچھ طریقے تجویز کر دے گی۔
اے آئی نے جہاں ہماری زندگی میں اور بہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں وہاں یہ ہماری زندگی کے غلط رویوں اور بری عادات کے اثرات کو بھی واضح کر کے ہمیں اپنے لائف سٹائل کو تبدیل کرنے کے حوالے سے بہت ہی بہتر رہنمائی فراہم کرتی ہے