news

آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد بھرپور انداز میں جاری 

Published

on

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کرنے کے لیے ہر طرح سے پرعزم ہیں
اسلام آباد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی کافی کمی آئی ہے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 70 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور معاشی استحکام کی بنیادوں کو مزید مضبوطی اور استحکام فراہم کیا جا رہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نجی شعبے کو پالیسی گائیڈ لائن فراہم کرے گی نجی شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے ہاؤسنگ شعبہ بھی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے قبل ازیں اسی ماہ کے اندر اپنے ایک اور خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے اندر مہنگائی ساڑھے چھ سال کی کمترین سطح پر آگئی ہے
وزارت خزانہ نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں مالی صورتحال میں مزید استحکام واقع ہوگا
انہوں نے میکرو اکنامک اصلاحات کی کامیابی کے لیے حکومت کے مسلسل عزم پر زور دیا
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو حالیہ بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مضبوط و مستحکم میکرو اکنامک کے لیے آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے
آئی ایم ایف پروگرام کے نفاذ میں رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اور کسی بھی قسم کی قیاس آرائی کسی شخص کی ذاتی تو ہو سکتی ہے اس میں قابل اعتماد ثبوت نہیں
انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کو برقرار رکھنے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تمام ذمہ داریوں کو تندہی اور شفافیت کے ساتھ پورا کرنے کے لیے بھرپور توجہ رکھے ہوئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version