news

بیس جنوری تک غزہ پٹی کے یر غمال رہا نہ ہوئے تو ذمہ دار سنگین نتائج دیکھیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

Published

on

امریکا کے حالیہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر 20 جنوری کو ان کی حلف برداری سے پہلے غزہ کی پٹی میں یرغمال افراد کی رہائی عمل میں نہ لائی گئی تو ذمے داروں کو سنگین نتائج دیکھنے ہوں گے . امریکی نشریاتی ادارے کی اطلاع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی سائٹ ”ٹروتھ“ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ یرغمالوں کو فوری رہا کر دیا جائے انہوں خبر دار کیا کہ یرغمال بنائے گئے افراد کے ذمے داروں کو بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایسا جواب امریکہ کی تاریخ میں پہلے کبھی کسی نے نہیں دیا ہو گا.

حالیہ منتخب امریکی صدر کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے اپنےایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں ایک یرغمالی حملوں کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ہے جو کہ امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ہے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور صدر آئزک ہرزوگ نے یرغمالی عمر نیوٹرا کی ہلاکت پر ان کے خاندان سے تعزیت کے موقع پر غزہ میں دیگر باقی یر غمالوں کے ساتھ ان کی لاش واپس لانے کے عزم کا ظاہر کیا تھا .
نو منتخب امریکی صدر نے کا کہنا ہے کہ ہر کوئی یرغمالیوں کے متعلق بات کر رہا ہے جنہیں پرتشدد اور غیر انسانی سلوک سے اغوا کیا گیا لیکن اس کے متعلق صرف باتیں کی گئیں کوئی عمل نہیں ہوا ٹرمپ نے کہا کہ اس حقیقت کو جاننے کی کوشش کریں کہ اگر میرے عہدہ سنبھالنے کے وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ میں ان لوگوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے جنہوں نے انسانیت پر مظالم ڈھائے ہیں.
منتخب امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے تک اگر یرغمالی رہا نہ ہوئے تو وہ اپنے دور حکومت میں کس قسم کے اقدامات کریں گے البتہ اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم اس وقت کے لیے دعا کریں گے جب ہماری بہنیں اور بیٹے واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئیں حماس نےکل شام اپنے پاس موجود یرغمال 33 اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان بھی کیا ہے جن میں سے زیادہ تر افراد اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بم باری کے دوران مارے گئے”ٹیلی گرام“ پر جاری ایک وڈیو کلپ میں حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی ہٹ دھرمی کے باعث 33 اسرائیلی قیدی ہلاک اور بعض لا پتا ہو گئے ہیں سات اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر غیر معمولی حملہ بھی کیا تھا جس کے رزلٹ میں 1208 افرد ہلاک ہو گئے اسرائیلی حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر عام شہری تھے حملے کے دوران میں حماس نے اسرائیلی بستیوں سے 251 افراد کو بھی اغوا کر لیا تھا ان میں 97 افراد ابھی تک غزہ کی پٹی پر ہیں جن میں سے 35 افراد اسرائیلی فوج کے مطابق مر بھی چکے ہیں اس سے پہلے نومبر 2023 میں ایک سمجھوتے کے باعث تقریبا 105 قیدیوں کو رہا بھی کر دیا گیا تھا ان میں 81 اسرائیلی ، 23 تھائی اور ایک فلپیائن کا باشندہ تھا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version