news
سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار ،جھوٹی خبر پر پانچ سال قید یا 10 لاکھ جرمانہ ہے
حکومت کی طرف سے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے نیز نئے مسودہ میں اہم تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں
مسودے میں کہا گیا ہے کہ فیک نیوز یا غلط خبر دینے والے کو پانچ سال قید یا 10 لاکھ جرمانے کی سزا ہوگی قانون نافذ کرنے کے علاوہ دیگر اداروں یا کسی بھی شخص کے خلاف غلط خبر دینے یا دہشت گردی پھیلانے والے مواد کو ختم بھی کر دیا جائے گا
مسودہ کے مطابق ایک ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی اور اس اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹا دینے کا اختیار ہوگا اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی بھی متعلقہ شخص کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات صادر کر سکتی ہے مسودہ کے مطابق اتھارٹی کے پاس ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق مواد کو ہٹا دینے کا اختیار ہوگا جبکہ جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانے اور خوف و ہراس اور بدنی امنی پیدا کرنے سے متعلق افراد کو پانچ سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہوگی
نیز اتھارٹی کے پاس فوج اور عدلیہ کے خلاف ان لائن مواد کو ہٹا دینے کا اختیار بھی ہوگا
مذہبی فرقہ واریت یا نسلی بنیادوں پر نفرت پھیلانے کے حوالے سے مواد بھی ہٹانے کا اختیار اتھارٹی کے پاس ہوگا
مسودہ میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص کو ڈرانے جھوٹا الزام لگانے یا پورنو گرافی سے متعلق مواد کو بھی ہٹایا جاے گا
اتھارٹی کا ایک چیئرمین جبکہ چھ اراکین ہوں گے جن میں سے تین ایکس آفیشو ممبر ہوں گے البتہ اتھارٹی کے کسی بھی فیصلے کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا جا سکے گا