news
عمران خان 6 مزید مقدمات میں گرفتار سات روزہ جسمانی ریمانڈ کا آغاز
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان مزید چھ مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں
واضح رہے گی سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو 28 ستمبر چار اکتوبر اور پانچ اکتوبر کے چھ مزید مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں پروسیکیوٹر امین منہاس کا کہنا ہے کہ ان چھ مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا آج سات روزہ جسمانی ریمانڈ بھی لیا جائے گا بانی پی ٹی آئی کا نیو ٹاؤن کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اب دیگر مقدمات کا ریمانڈ بھی آج سے شروع ہو جائے گا
جیل حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان کی صحت بھی بالکل درست ہے سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل سے منتقل ہونے کی خبروں میں کوئی بھی صداقت نہیں پائی جاتی وہ اپنے ہی سیل میں موجود ہیں اور جیل مینول کے مطابق انہیں تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں
جیل ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی پی ٹی آئی کےسیل کو نیو ٹاؤن کا حصہ ہی قرار دے دیا گیا ہے واضح رہے کہ عمران خان دو دسمبر تک تھانہ نیوٹون پولیس کی تحویل میں ہے اور ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جا رہا ہے عمران خان کی 28 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمے میں پولیس نے گرفتاری لی ہے
جیل ذرائع کے مطابق جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز سابقہ وزیراعظم عمران خان کا باقاعدہ روزانہ معمول کے مطابق چیک اپ کرتے ہیں عمران خان کا بلڈ پریشر شوگر لیول بالکل نارمل ہے اور وہ دو مرتبہ روزانہ ورزش بھی کرتے ہیں جیل مینول کے تحت دی گئی تمام سہولیات سے عمران خان استفادہ حاصل کرتے ہیں اور ان کی صحت اور کھانے کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا ہے نیز ان کی سکیورٹی کے لیے ہر وقت عملہ بھی تعینات رہتا ہے