news

ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت پر مامور روبوٹک کتے

Published

on

وسٹن ڈائنامکس کا تیار کردہ ’سپوٹ‘ نامی روبوٹک کتا امریکی سیکریٹ سروس کا ملکی وقومی سلامتی کے لیے جدید ترین ہتھیار ہے۔

اس روبوٹک کتے کو حال ہی میں فلوریڈا کے پام بیچ میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مارا لاگو ریزورٹ کے اطراف میں گشت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

یہ روبوٹک کتے اسلح سے لیس نہیں ہیں لیکن ان کو دور ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور ان کے سیکورٹی گشت کے روٹ کو پہلے سے پروگرام بھی کیا جا سکتا ہے۔

سپوٹ نامی روبوٹ کتے کی ٹانگوں پر ایک سٹِیکر لگا ہوا ہے جو راہگیروں کو خبردار اور آگاہ کرتا رہتا ہے کہ’اس پر ہاتھ پھیرنے کی کوشش نہ کریں۔‘

مینلو کالج کی ماہر سیاسیات میلیسا مائیکلسن نے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کوئی ان کتوں کو پیار کرنا چاہتا چاہے گا۔ یہ دیکھنے میں بالکل پیارے بھی نہیں لگتے۔‘

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مارا لاگو ریزورٹ کے ارد گرد گھومتے ہوئے سپوٹ کی ویڈیو ٹِک ٹاک پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ کتے بہت پیارے بھی لگ رہے ہیں اور کچھ لوگوں کو عجیب و غریب اور خطرناک بھی جبکہ امریکی ٹاک شوز میں ان کا بہت مزاق بنایا جا رہا ہے۔

تاہم ان کتوں کے بارے میں ہنسنے والی کوئی بات بھی نہیں ہے۔

امریکی خفیہ سروس کے مواصلات کے سربراہ انتھونی گگلیئیلمی نے بی بی سی کو اپنےایک بیان میں کہا کہ ’نو منتخب صدر کی حفاظت اولین ہماری ترجیح ہے۔‘

امریکی صدارتی انتخاب سے چند ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر بظاہر دو بار قاتلانہ حملے بھی ہوا تھا۔ ان پر پہلا حملہ رواں سال جولائی میں امریکی ریاست پینسلوینیا میں ان کی انتخابی مہم کے دوران ہوا جبکہ دوسرا حملہ ستمبر میں مارا لاگو گولف کورس میں ۔

ٹرمپ کی حفاظت کے لیے ان کتوں کے استعمال کے بارے میں جب بی بی سی نے امریکی سیکرٹ سروس سے پوچھا گیا تو انھوں نے ’سیکورٹی وجوحات‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

بی بی سی نے ان سے یہ بھی پوچھا تھا کہ ٹرمپ کی سب سے اہم رہائش گاہ پر یہ کتے کب تعینات ہوئے لیکن اس بارے میں بھی کوئی جواب نہیں ملا۔

روبوٹک کتے بنانے والی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس نے بھی اس بارے میں بات کرنے سے انکار کر دیا ہے تاہم انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ سیکریٹ سروس کو سپورٹو روبوٹ فراہم کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version